حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے معروف عالم دین علامہ سید حسن ظفر نقوی نے مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ حماس کے مجاہدین تاریخ رقم کررہے ہیں اور اسلامی ممالک بیانات سے آگے نہیں بڑھ رہے۔
غزہ کی تباہی کی ذمہ دار وہ حکومتیں بھی ہیں ، جو خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں۔ اسلامی ممالک سے زیادہ عوام تو مغربی دنیا میں سڑکوں پر نکل رہی ہے۔ امریکہ براہ راست جنگ میں شریک ہو چکا ہے اور اسلامی ممالک مظلوم فلسطینیوں کے لئے اپنے بارڈر تک کھولنے کو تیار نہیں۔
فلسطینیوں کے لئے غذا ، دوا، گھر کچھ باقی نہیں بچا اور ہم اب تک مذمت تک محدود ہیں۔ بے گناہ فلسطینیوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ اسرائیل سمیت ساری دنیا کو اس خون نا حق کا حساب دینا پڑے گا۔ایام فاطمیہ میں علماء اور ذاکرین معصومہ کونین کی مظلومیت بیان کریں اور وقت کے یذیدوں کو بھی بے نقاب کریں۔